ملتان، 7اگست (اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے بھیک مانگتے 4 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ہیں ۔ حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 11 سالہ حماد ولد قاسم، 12 سالہ نسیم ولد سجاد، 12 سالہ ارتضی عرفان ولد عاشق، 11 سالہ حزب اللہ ولد عاشق حسین شامل ہیں۔
بچوں کو ریلوے اسٹیشن، لاری اڈہ، وہاڑی چوک سے گھر سے بھاگا اور بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے، بچوں کا تعلق ٹنڈو آدم اور ملتان کے مختلف علاقوں سے ہے جن کے لواحقین کی تلاش جاری ہے، لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔











