وہاڑی، 02 اگست (اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خان کی ہدایت پر ماہانہ ریونیو عوامی خد مت سروسز کا انعقاد کیا گی۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے کہا کہ ریو نیو عوامی خدمت سروسز کا مقصد عوام کے ریونیو سے متعلق درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہےریونیو عوامی خدمت سروسز میں ایک ہی چھت تلے ریو نیو سے متعلقہ تمام مسائل کو حل کیا جا رہا ہے، ریونیو عوامی خدمت سروسز میں لوگوں کے مسائل حل ہونے سے اداروں پر اعتماد بحال ہوا ہے، تمام محکمے عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے میں کسی قسم کے تاخیری حربے استعمال نہ کریں۔
اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو اشفا ق الرحمن خان، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، اے سی بوریوالا عمر فاروق، اے سی میلسی عبدالرزاق علی، تحصیلدار حافظ محمود اقبال کاٹھیا اور دیگر افسران موجود تھے۔











