نیو یارک ، 07 اگست (اے پی پی ):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال پر تشویش ہے، ہم اس مسئلہ کے پر امن حل کی کوششوں میں ہر موقع پر پیش پیش رہے ہیں، پاکستان افغانستان کی تمام پارٹیوں سے اپیل کرتا ہے کہ مسئلہ کا فوجی حل نکالنے کے بجائے مذاکرات کریں۔انہوں نے کہا کہ افغان امن کی کنجی خود افغانوں کے پاس ہے، امن کے دشمنوں کو مذاکرات کا عمل سبوتاژ کرنے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔











