ہری پور میں مون سون شجر کاری مہم 2021 کا آغاز کر دیا گیا

68

ہری پور،07اگست(اے پی پی ):  صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی  میں ڈپٹی کمشنر ہری پور  محمد مغیث ثناء اللہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کاشف ذوالفقار نے خانپور ڈیم پر پودا لگا کر ضلع ہری پور میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ طور پرافتتاح کیا۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پور نے تمام شرکاء سے “سرسبز وشاداب ہری پور ویژن” کے لیے انفرادی و اجتماعی طور پر شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے درخواست کی اور طلباء میں مفت پودے بھی تقسیم کیے۔

 بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ہری پور نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) تابندہ طارق، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ، TMA خانپور اور دیگر متعلقہ حکام کو  سراہا۔

 اس ایونٹ کے انتظامات ADC ( F&P) کی سربراہی میں فارسٹ ڈیپارٹمنٹ، TMA خان پور اور دیگر متعلقہ اداروں نے کیے۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران، ریسکو1122 کے نمائندوں ، تمام ضلعی افسران، ڈاکٹرز، اساتذہ، بوائے سکاؤٹس، ٹائیگر فورس ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہری پور اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔