پاکستا ن کی ترقی کیلئے ہم سے جتنا ہو سکتا ہے اتنا ہمیں کرنا چاہیے ؛ ممبر قومی اسمبلی عظمیٰ ریاض جدون کا یوم آزادی پر پیغام

18

اسلام آباد، 13 اگست (اے پی پی ):  ممبر قومی اسمبلی  عظمیٰ ریاض  جدون  نے  یوم  آزادی   پر  ا پنے  پیغام میں  کہا ہے کہ پاکستان  کو  حاصل  کرنے  کیلئے   ہم نے   بہت  قربانیاں   دیں  ہیں ، اللہ تعالیٰ  نے  پاکستان کی صورت میں ہمیں    بہت  بڑی  نیکی   دی  ہے  اب   یہ ہمارا کام  ہے کہ  ہم اس کی  حفاظت  کریں ، اس کا خیال  کریں اور  جو  کچھ   ہم  سے  پاکستان  کیلئے  ہو سکتا ہے  وہ  ہم  کریں ۔