ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ، کا چنیوٹ سٹی کے مختلف جلوسوں کے روٹس کا وزٹ،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

32

چنیوٹ،11 اگست ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان اور ڈی پی او بلال ظفر نے چنیوٹ سٹی اور بھوانہ کے مختلف جلوسوں کے روٹس کا وزٹ،سیکیورٹی و دیگر تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے منتظمین کو محرم الحرام کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

دو محرم الحرام کو ضلع چنیوٹ میں 8جلوس،68مجالس کا انعقاد کیا گیا۔پولیس کی جانب سے مجالس،جلوسوں پر سخت سیکیورتی انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ بلال ظفر نے مختلف مجالس،جلوسوں کا وزٹ کیا۔ڈی پی او نے وزٹ کے دوران سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو الرٹ ہوکرمجالس،جلوسوں کے اختتام تک اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمدکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔مجالس،جلوسوں پر ایس او پیز کے مطابق تھری لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔جلوسوں،مجالس میں شریک ہونے والے افراد کو انٹری پوائنٹس سے باقاعدہ تلاشی کے بعد شامل ہونے دیاجائے۔