گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند سے ملاقات

47

کوئٹہ،23 اگست(اے پی پی ): گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر رند ہاؤس  میں  پاکستان  تحریک انصاف  بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند سے  ملاقات کی ،ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی،حکومتی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماوں نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پر اتفاق کیا گیا جبکہ ملاقات میں پی ٹی آئی بلوچستان کے دیگر  رہنماءبھی موجود تھے۔