یوم آزادی پر عہد کریں کہ دشمنوں کی باتوں میں نہیں آنا بلکہ اتحاد قائم کر کے ایک قوم بننا ہے؛ سید صمصام بخاری

15

لاہور 14 اگست(اے پی پی):صوبائی وزیر سید صمصام بخاری  نے  کہا ہے  کہ یوم آزادی پر عہد کریں کہ دشمنوں کی باتوں میں نہیں آنا بلکہ اتحاد قائم کر کے ایک قوم بننا ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن پنجاب اسمبلی سید صمصام بخاری نے کہا کہ یوم آزادی پر پوری قوم اتحاد کا مظاہرہ کرے اور صرف پاکستان کیلئے نہیں بلکہ امت مسلمہ کیلئے بھی اتحاد کی فضا قائم کرے اور اس بات سے باخبر رہے کہ دشمن سرحدوں کے اس پار کیا کر رہا ہے۔