یوم آزادی پر ہم نے عہد کرنا ہے کہ مل کر پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے؛ سید یاور عباس بخاری

11

 

لاہور ،13 اگست(اے پی پی):  صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر  وبیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے یوم آزادی  پر  اپنے  پیغام میں کہا کہ یوم آزادی پر ہم نے عہد کرنا ہے کہ مل کر پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے، پوری قوم کو پاکستان کے معرض وجود میں میں لانے کے مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے غور کرنا چاہئے کہ مفکر پاکستان علامہ اقبال نے ایک الگ مملکت کے قیام کاخواب کیوں دیکھااور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کیوں انتھک جدو جہد سے اسکا قیام عمل میں لایا۔

صوبائی وزیرنے  کہا کہ یوم آزادی پر ہم نے عہد کرنا ہے کہ مل کر پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے، پوری قوم کو سیاسی گروہ بندی سے ہٹ کر ان لیڈروں کا ساتھ دینا چاہئے جو وطن عزیزکی مٹی کے ساتھ وفادارہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے ہر فرد کو اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا چاہئیے اور پاکستان کو ایک مضبوط و مستحکم ریاست بنانے والے لیڈروں کا ساتھ دینا چاہئے۔