اسلام آباد،12 اگست ( اےپی پی): وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے نوجوانوں کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ12 کروڑ نوجوان ملک کا معاشی انجن ہیں، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے انہیں جاب سیکرز نہیں بلکہ جاب کریئیٹر بنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ خوف کامیابی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ہمارے نوجوانوں کی انسپیریشن اقبال کا شاہین ہے۔











