اوکاڑہ،08ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں عوامی شمولیت اس پروگرام کی کامیابی کی ضمانت ہے ضلع کی سطح پر سرکاری محکموں نے جس انداز سے اس مہم کو آگے بڑھایا ہے وہ لائق تحسین ہے ہمیں آنے والے کل کے لئے ابھی سے منصوبہ بندی کرنی ہے تاکہ ہم اپنے بچوں کو ایک صاف ستھرا اور صحت مندماحول فراہم کرسکیں درخت انسانی زندگی کی بقاء کے لئے اہمیت کے حامل ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے صفدر شہید پارک المعروف کمپنی باغ میں حالیہ شجر کاری مہم کی نسبت سے پودے لگانے کی مہم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اس کار خیر میں ہر شخص حصہ لے شہروں،قصبات اور دیہات میں دستیاب جگہوں کی مناسبت سے پودے لگائے جائیں اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے میونسپل کارپوریشن، محکمہ جنگلات سمیت سرکاری اداروں کی جانب سے شجرکاری اور لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین نےبھی پودا لگایا۔
Home National District News اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نےصفدر شہید پارک المعروف...











