اوکاڑہ: تھانہ صدر پولیس نے چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی

20

اوکاڑہ،08ستمبر(اے پی پی): ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ اے ڈی شاہین اور اے ایس آئی محمد یٰسین کی پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئےٹرانسپورٹ کی آڑ میں منشیات سپلائی کرنے والا رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور32کلو 400گرام چرس برآمد ہونے پر  ارشد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ منشیات مسافر  وین میں رکھ کر سپلائی کی جاتی تھی ۔مقامی پولیس نے مسافر وین کو بھی قبضہ میں لےلیامنشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔