سندھ کے نامور شاعر سلیمان کھوسو کا بیٹٰی  کے علاج کیلئے مالی مدد کی اپیل

13

سکھر،27ستمبر(اے پی پی ): سندھ کے نامور مشہور استاد شاعر سلیمان کھوسو نے پریس کلب کے سامنے بیٹی کے علاج کیلئے مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکی بیٹی سائرہ کھوسو گذشتہ دو سالوں سے دماغی مرض میں مبتلا ہے اور اسکا علاج آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی سے ہورہا ہے جو کچھ جمع پونچی تقریبا 20لاکھ روپےتھی اسکے علاج  پرلگا چکا ہوں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ،محکمہ تعلیم سمیت محکمہ ثقافت کے وزیر سید سردار علی شاہ سے اپیل کی  کہ بیٹی کے علاج کیلئے مالی مدد کی جائے تاکہ میری بیٹی بہتر زندگی گذار سکیں۔

 متاثرہ شاعر نے مزید بتایا کہ سکھر ڈائریکٹوریٹ میں ڈائریکڑ کی تعیناتی نہ ہونے کی بنا پر میری جی پی فنڈ کے کاغذات پر دستخط نہیں ہو رہے جس پر مزید مالی مشکلات کا شکار ہو گیا ہوں۔انہوں نے حکومت سندھ و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر مالی مدد کی اپیل کی ۔