ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ شہر اولیاء کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے پرعزم

13

ملتان،27 ستمبر(اے پی پی):ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ شہر اولیاء کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے پرعزم، کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنرعامرکریم خاں نے شہر کے دورے شروع کر دئیے ہیں۔ کمشنرنے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو مظفر آباد سمیت ملحقہ علاقوں کی بھی صفائی کی ہدایات جاری کیں۔منیجنگ ڈائریکٹرویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نےصفائی آپریشن پربریفنگ دی۔ کمشنر نے کہا کہ کمپنی اپنی مختص یونین کونسلز سے ملحقہ علاقوں میں بھی صفائی آپریشن کرے اور کہا شہریوں پاک صاف ماحول کی فراہمی کیلئے کمپنی کو مکمل معاونت فراہم کرینگے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی سے متعلق تمام شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور کہا کمپنی کو جدید مشینری فراہم کرکے قدموں پر کھڑا کرینگےعامرکریم خاں نے کہا گلی محلوں میں صفائی بہترکرکے شہریوں کو مثبت تبدیلی کا احساس دلائیں۔

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نےسڑکوں اور ڈیوائیڈرز  کی کومبنگ کا بھی حکم دیا۔