سکھر؛کوئٹہ سے روہڑی پہنچنے والی جعفر ایکسپریس کی لگیج بوگی پر چھاپہ، نان کسٹم پیڈ سامان ضبط

33

سکھر، 01 ستمبر (اے پی پی ):کسٹم حکام کا کوئٹہ سے روہڑی پہنچنے والی جعفر ایکسپریس کی لگیج بوگی پر چھاپہ، بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان ضبط کر لیا گیا ۔جعفرایکسپریس سے غیرملکی نان کسٹم پیڈ سامان کی بڑی کھیپ تحویل میں لے لی گئی جس کی  مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

سامان میں بیڈ شیٹ،لیڈیزکپڑے،کیک،سوپ صابن،بادام،انجیر،کارپیٹ،شیمپو،بچوں بڑوں کے جوتوں کے190عدد سی پی بنڈل شامل ہیں۔ تحویل میں لیا گیا  سامان کوئٹہ سے لاہور، راولپنڈی، حویلیاں، پشاورکے لئے بک کرایا گیا تھا ۔کسٹم حکام نے تحویل میں لیا گیا تمام سامان روہڑی اسٹیشن کی ریلوے پارسل آفس انتظامیہ کے حوالے کردیا جوضابطہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد تمام سامان کسٹم حکام کے حوالے کردے گی ۔