پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہ اگست میں قانون کیخلاف ورزی پر 765 مقدمات کا اندراج کروایا

43

ملتان، یکم ستمبر(اے پی پی):  ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن ہمانصیب نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہِ اگست میں شاہرات پر سفر کرنے والے2549 افراد کو مدد فراہم کی ہے اور شاہراوں پر تیز رفتاری،غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے 540 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیا ہے ،ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف 77 مقدمات کا اندراج کرایا ہے اور غیر قانونی اسلحہ کے20 مقدمات درج کرکے 02 کلاشنکوف، 13 پسٹل 234 گولیاں برآمد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 41 مقدمات درج کرکے 512 لیٹر شراب اور 450گرام چرس برآمد کی گئی ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 08 چوری شدہ جانور ، ایک موٹر سائیکل ، چوری شدہ لکڑی برآمد کی گئی ہے۔

 ہمانصیب نے کہا کہ  23 گم شدہ بچوں کو وارثان کے حوالے کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہری ہائی ویز پر سفر کرتے ہوئے کسی بھی ایمرجنسی/ مسئلے کی صورت میں پی ایچ پی ہیلپ لائن 1124 پر کال کرسکتے ہیں۔