سکھر۔09ستمبر(اے پی پی): یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں سکھر اور صادق آباد کی ٹیموں کے مابین نمائشی میچ کھیلا گیا، میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد صادق آباد کی ٹیم نے دو کے مقابلے میں تین گول سے میچ جیت لیا ۔
میچ کے مہمان خصوصی وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی بیرسٹر اسلام شیخ اور اے ڈی سی ون علی رضا انصاری تھے، اس میچ کے سلسلے میں عارف محمود صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سکھر کا خصوصی تعاون رہا۔