مری؛ عالمی یوم سیاحت کے موقع پر بھوربن میں تقریب اور واک کا اہتمام

10

مری، 27 ستمبر (اے پی پی ): عالمی یوم سیاحت کے موقع پر  بھوربن میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں  عالمی یوم سیاحت واک کا اہتمام بھی کیا  گیا ، واک  میں سیاحوں نے بھی شرکت کی۔

مقررین نے عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہر سال ملک وبیرون ملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار مری کا رخ کرتی ہے  جبکہ معروف سیاحتی مقام بھوربن جس کو ٹورزم  ہب بھی کہا جاتاہے  یہاں  انٹرنیشنل ٹورزم بڑی تیزی سے ترقی کر رہا ۔انہوں نے کہا کہ  موجود حکومت ٹورزم کے فروغ میں دن رات کوشاں ہیں۔ تقریب کے اختتام پر  کیک بھی کا ٹا گیا  ۔۔