مری ،03سمتبر(اے پی پی ): گذشتہ روز عوام الناس کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھیڑانے سرکل آفیسر ٹریفک مری ظفر عالم کے ہمراہ دلکشاء روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دلکشاء روڈ پر لگے بیرئیر کو کھلوا دیا تا کہ ہر عام و خاص یہاں سے گزر سکے۔
یہ روڈ مال روڈ، امتیاز شہید روڈ سے کارٹ روڈ کو ملاتی ہے اس پر نجی ہوٹل کیجانب سے بیرئیر لگایا گیا تھا اور گزرنے کے رقم وصول کی جاتی تھی ،جس کی عوام الناس نے ٹریفک پولیس مری کو شکایت کی۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر مری نے کارروائی کی اور اے سی محمد اقبال سنگھیڑا مری نے دلکشاء ہوٹل کے منیجر کو وارننگ دی کے اگر آج کے بعد اس روڈ پر بیر ئیر لگایا گیا یا گزرنے کی رقم وصول کی گئی تو قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ہوٹل سیل کر دیا جائے گا۔
کارروائی پر عام عوام الناس اور کاروباری حضرات نے اے سی مری اورسرکل آفیسر ٹریفک مری کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔











