ملتان؛ اسسٹنٹ کمشنر صدر کی سبزی منڈی آمد، نیلامی  کے عمل کا  جائزہ لیا

20

ملتان، 20 ستمبر (اے پی پی):  مہنگائی کو قابو رکھنے کیلئے  سبزی و غلہ منڈیوں میں سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا  گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر انتظامی افسران  نے  اچانک دورے شروع کر دئیے  ہیں ۔

 اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے علی الصبح سبزی منڈی میں نیلامی چیک کی اور گراں فروشی پر متعدد آڑھتیوں کو آخری وارننگ دی ۔انہوں   نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سبزی منڈی و عوامی مقامات پر سستے سیل پوائنٹس قائم کرینگے،تاجر برادری اور ہول سیل ڈیلرز سرکاری نرخ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں۔

 اے سی صدر نے کہا کہ شہریوں کیلئے منڈیوں میں نیلامی میں حصہ لینے کا نظام وضح کردیا ہے۔