ملتان؛ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن،10 گراں فروش گرفتار،15 دکانیں سیل

17

ملتان ، 20 ستمبر (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کیجانب سے   گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کر دی  گئی ہے  ، 10 گراں فروشوں کو  گرفتار کرکے 15 دکانیں سیل کردیں گئیں جبکہ   سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر 5 مقدمات درج کرکے ایک لاکھ سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔گرفتار گراں فروشوں کو پرائس ایکٹ کے تحت حوالات بھجوادیا گیا ہے ۔

سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن اور اسسٹنٹ کمشنرز  نے  مخلتف علاقوں میں چھاپے مارے، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر  پولٹری  کی قیمتوں کی خصوصی انسپکشن کی گئی ہیں جبکہ  ضلع کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارروائی کیلئے تھانے تقویض کئے گئے ہیں ۔

رواں ماہ 16 ہزار انسپکشن،69 مقدمات درج کرکے 29لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے  ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عام آدمی کو مہنگائی سے بچانے کا ٹاسک دیا ہے ،عوام سرکاری نرخوں پر خریداری کرکے مہنگائی مافیا کی حوصلہ شکنی کریں۔ انہوں نے کہا منڈیوں سے سستے داموں اشیاء خوردونوش کی ترسیل یقینی بنائی جارہی ہے ، چکن کی قیمتوں میں استحکام کیلئے پرائس میکنزم تشکیل دیا جارہا ہے۔