ملتان، 25 ستمبر (اے پی پی ): لیاقت علی چٹھہ نے سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کا چارج سنبھالنے سے پہلے اچانک دوروں کا آ غاز کر دیا،خواجہ فرید سوشل سیکورٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور لواحقین سے مسائل بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام ورکر ویلفیئر ہسپتالوں میں سہولیات مہیا کیں جائیں گی۔
سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس نے کہا کہ ادویات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ہسپتال میں آنیوالے مر یضوں کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کیا جائے ۔انہوں نے بتایا کہ خواجہ فرید سیکورٹی ہسپتال میں مریضوں کو مؤثر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔