ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح پشین میں بھی یوم دفاع کے سلسلے ریلی نکالی گئی

40

پشین ،06  ستمبر (اے پی پی ): ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح پشین میں بھی یوم دفاع کے سلسلے میں ضلئعی انتظامیہ اور سیول سوسائٹی کے جانب سے ڈی سی کمپلیکس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین وسیم خان جوگیزئی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی شرکاء نے پاکستان پرچم  بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج اور شہیداء کےحق میں  نعرے درج تھے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شیخ نجیب اللہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم خان جوگیزئی ،آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن صدر محمد رسول وفا کاکڑ ،نے خطاب کرتے ہوئے  کہاکہ 6ستمبر ایک تاریخی دن ہے اس دن پاکستانی قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرکے ملک کا دفاع کیا انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم ہر لمحہ پاک فوج کے ساتھ شانہبشانہ کھڑی ہے ہمیں اپنے بہادر شہیداء پر فخر ہے اورآج ہم جو آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں یہ ہمارے شہیداء کی قربانیوں ا نتیجہ ہے جن کی قربانیوں کو کھبی فراموش نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس ایسے بہادر سپاہی موجود ہیں پاک وطن کی طرف کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔