لاہور، 6 ستمبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے یہاں لاہور میں مختلف علاقوں کے لوگوں نے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ہدایات دیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی سے براہ راست رابطہ ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے میں اور میری ٹیم دن رات کوشاں ہیں اور عوامی مسائل حل کرنے کے لئے لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی خدمت کے مشن میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، چیلنجز بہت ہیں لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں، پسماندہ علاقوں کو ترقی میں پورا حصہ دیا ہے، عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ فرسودہ نظام کو بدل کر عوامی امنگوں کے مطابق بنا رہے ہیں، باتیں کرنے والے آئے اور چلے گئے لیکن اب نعروں کا نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خدمت کا دور ہے میں ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا ہم اجتماعی مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں۔











