لاہور،25ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ہفتہ کو یہاں گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے تین سال میں پی ایم ہاؤس کے اخراجات میں 108 کروڑ کی بچت کی ، کوئی کیمپ آفس نہیں بنایا، اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتا ہے۔