وفاقی ملازمین کے لیے بڑا ریلیف، ‏گریڈ ایک سے 22 گریڈ تک ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 44 فیصد اضافہ

28

اسلام آباد،21ستمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  وفاقی کابینہ نے بڑے شہروں میں گھروں کے موجودہ کرایوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کے ہائوس رینٹ میں موجودہ سیلنگ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہر تین سال بعد ملازمین کے ہائوس رینٹ پر نظرثانی کی جاتی ہے اور اسے مارکیٹ پرائس سے منسلک کیا جاتا ہے۔