پاکستان بجلی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ ادویات ، صنعت اور زراعت میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال میں دیرینہ تجربہ رکھنے والے ملک ہے؛ پاکستانی سفیر آفتاب احمد کھوکھر

23

ویانا، 13 ستمبر(اے پی پی ): آسٹریا میں پاکستانی سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ  پاکستان بجلی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ ادویات ، صنعت اور زراعت میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال میں دیرینہ تجربہ رکھنے والے ملک ہے ۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں  نے   ویانا میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب میں  کیا۔ اجلاس  کا ایجنڈہ   “نیوکلیئر اینڈ ریڈی ایشن سیفٹی” تھا۔  سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے کہا کہ ایٹمی اور تابکاری کی حفاظت سے متعلق کئی بین الاقوامی کنونشنوں میں ایک فریق کے طور پر   پاکستان ایٹمی بجلی گھروں اور متعلقہ سہولیات  کی حفاظت اور محفوظ آپریشن کو یقینی بنانے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کے پاس ایک آزاد ایٹمی ریگولیٹری ادارہ(پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی) ہے ، جو آئی اے ای اے کے جاری کردہ اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات   کو یقینی بناتا ہے ۔