کوئٹہ ؛ نوکنڈی کے مقام پر 13 کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا گیا

9

نوکنڈی،23 ستمبر (اے پی پی ): کوئٹہ کسٹمز اور ایف سی نے  اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نوکنڈی کے مقام پر  کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا ہے ، قبضے میں لیے  گئے  سامان میں کپڑا، ٹائرز، کمبلز، الیکٹرونکس کاسامان  اور  موٹر آئل شامل ہیں، سامان کی کل  قیمت 13 کروڑوں روپے کے قریب ہے  ۔

برآمد شدہ سامان  کوئٹہ اور اندرون ملک اسمگل کیا جا نا تھا،  اسمگلروں کے خلاف  کریک ڈاؤن میں کسٹمز  سمیت ایف سی،  پولیس، لیویز نے حصہ لیا۔ کلیکٹر کسٹمز عرفان جاوید  نے کامیاب  کارروائی پر ٹیم کو مبارکباد دی اور اسمگلروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔