گلیات؛ یوسی توحید آباد، نتھیاگلی اور گردونواح کے لئے پانی کے بڑے منصوبے کااعلان

13

ایبٹ آباد، 23 ستمبر  (اے پی پی ): یوسی  نتھیاگلی اور گردونواح کے لئے پانی کے بڑے منصوبے کااعلان کر دیا   گیا ہے  ،جس پر    توحید آباد کی  عوام  نے  اطمینان کا  اظہار کیا ہے ۔

اس موقع  پر  منعقدہ  تقریب  سے خطا  ب میں   گلیات ڈیویلپمنٹ  اتھارٹی کے ڈی جی رضا حبیب   نے کہا کہ گلیات کے باسیوں کے مسائل موجودہ حکومت بروقت حل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور گلیات   کے مکینوں کے لئےحکومت  سیاحت کے فروغ سے معاشی حالت کو بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ گلیات ملک کابڑاسیاحتی مقام  اور اسلام آباد سے قریب ترین  خوبصورت وادیوں سے لبریز علاقہ  ہے  جو سویزرلینڈ سے بھی قدرتی مناظر میں بھی بے مثال  ہے  ،ان علاقوں کی تعمیر وترقی سے معاشی حالت بہتر ہوگی ۔

اس موقع پر سابق ناظم سردار فیاض، سیاسی وسماجی شخصیت سمیت سردار شیراز، سردار زہید، سرداراویس اقبال، سردار نیاز نے شرکت کی ۔