کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے چین نے پاکستان سے بھر پور تعاون کیا جس پر چین کے شکر گزار ہیں؛وفاقی وزیر اسد عمر

15

اسلام آباد،23ستمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے جمعرات کوسی پیک مشترکہ تعاون کمیٹی کے دسویں  اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے چین نے پاکستان سے بھر پور تعاون کیا جس پر چین کے شکر گزار ہیں۔