لاہور،24ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں ”خواتین کی ہراسگی” کے موضوع پر منعقدہ قومی سیمینار سے خطاب میں کہا ہے کہ دنیا ہمیں انسانی حقوق کی نصیحتیں کرتی ہے ، ہم نے 40 لاکھ مہاجرین کو 40 سال پناہ دی ، دنیا آج 100 مہاجرین بھی لینے کو تیار نہیں ہے ۔











