یوم دفاع پاکستان غذر میں قومی جوس و جذبے کے ساتھ منایا گیا

12

غذر، 06 ستمبر(اے پی پی): یوم دفاع پاکستان غذر میں بھی قومی جوس و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے اس سلسلے میں قومی ہیرو شہید لالک جان نشان حیدر کے مزار سیمت  ضلع بھر میں تقریبات کا سلسسلہ جاری ہے۔

ضلع بھر میں سکولز اور کالجز میں یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئیں، مرکزی تقریب لالک جان شیہد  نشان حیدر کے مزار پر ان کےابائی گاوں میں منعقد کی گئیں، جہاں پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان جواد احمد نے شہید لالک جان نشان حیدر کی مزار پر حاضری دی پھولوں کے ہار چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر پاک ارمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے لالک جان نشان حیدر کی فیملی سے ملاقات کی