اجناس کی نئی اقسام اور تیز پیداوار کے لئے سائنسی تحقیق و ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

18

اسلام آباد۔14اکتوبر  (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  جمعرات کو یہاں کامسٹیک سیکرٹریٹ میں ورلڈ فوڈ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ اجناس کی نئی اقسام اور تیز پیداوار کے لئے سائنسی تحقیق و ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر   ہے۔  انہوں نے  فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پانی کے موثر انتظام کے لیے پاکستان اور دیگر ممالک کی طرف سے عملی اقدامات کی تجویز دی ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ انہوں نے وزارت خوراک سے سیٹلائٹ امیجری پر کام کرنے کو کہا ہے تاکہ فصلوں کی میپنگ  کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے اور پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔