احمدپور شرقیہ ؛ڈی پی او بہاولپور کی ہدایت پرعیدمیلاد النبی ﷺ کے حوالے سے پولیس کافلیگ مارچ

27

احمدپور شرقیہ،16 اکتوبر (اے پی پی ): ڈی پی او بہاولپور کی ہدایت پرعیدمیلاد النبی ﷺ کے حوالے سے پولیس   نے فلیگ مارچ کیا، فلیگ مارچ میں  سٹی وصدر سرکل پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ،محافظ اسکواڈ، ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122 اورسول ڈیفنس نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سے شروع ہو کر یونیورسٹی چوک، صدر پلی،ون یونٹ چوک، حسینی چوک سے بغدادالجدید اسٹیشن، خرم پیٹرولیم سروس سے  صدرپلی،لائبریری چوک، سرکلر روڈ، ختم نبوتؐ چوک، دوبئی چوک،بھٹہ چوک سے گلبرک روڈ، راجہ پیٹرولیم،سرائیکی چوک، سٹی ہوٹل چوک، بندرہ پلی، ٹوٹل پیٹرولیم سے ہوتا ہوا جنرل بس اسٹینڈ سے ہوتا ہوا پولیس لائن اختتام پذیر ہوئی ۔

اے ایس پی سٹی سرکل  عزیر احمد  نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں امن و بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھا جائے گا  ،  قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا، شہریوں کے جان ومال کاتحفظ اولین ترجیح ہے، عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے محافل میلاد اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،12ربیع الاول کے موقع پر پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کرکے سیکیورٹی کے انتظامات کو مزیدبہتربنایاجائے گا۔