اس وقت پاکستان میں فرانس کا کوئی سفیر نہیں، تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی؛ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

17

اسلام آباد،27اکتوبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےبدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کے سفارتخانہ کو بند نہیں کر سکتے، فرانسیسی سفیر پاکستان میں نہیں ہے، یہ بات ٹی ایل پی والوں کو بتائی ہے، سیاستدان ہونے کی حیثیت سے مذاکرات کیلئے اپنے دروازے بند نہیں کر سکتا تاہم یہ بھی نہیں چاہتا کہ سکول بند ہوں اور مریض ہسپتال نہ جا سکیں، ٹی ایل پی نے سڑک کے دونوں اطراف کھولنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا۔