پنجاب بھر میں رینجرز تعینات، سخت اقدام کی تیاریاں مکمل

20

اسلام آباد، 27 اکتوبر(اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے 60 دنوں کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے پنجاب میں رینجرز تعینات کر رہے ہیں، پنجاب حکومت کی درخواست پر 60 دنوں کیلئے رینجرز تعینات ہو گی، رینجرز کی تعیناتی کے حوالہ سے سمری کابینہ کو بھیج دی گئی ہے ۔