اوکاڑہ؛ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی زیرصدارت رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کا انعقاد

76

اوکاڑہ،15اکتوبر(اے پی پی ):پنجاب حکومت کے احکامات اور آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کے دیگر اضلاع کی طرح اوکاڑہ میں بھی عشرہ رحمت اللعٰلمین ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی زیرصدارت رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کا انعقاد طیب سعید شہید پولیس لائن میں کیا گیا جس میں تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز اور محکمہ پولیس کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 کانفرنس میں رسول کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی اور فضائل بیان کیے گئے۔ کانفرنس میں پروفیسر رضاءاللہ حیدر سمیت دیگر علماء اور معروف نعت خواں حضرات نے شرکت کی ۔بعدازاں ملکی ترقی،خوشحالی،  سلامتی اوراستحکام کے حوالے سے خصوصی دعا کی گئی۔