این سی او سی کی ہدایت پر بلوچستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تعلیمی اداروں میں ویکسین کا عمل جاری

18

کوئٹہ،07 اکتوبر (اے پی پی): این سی او سی کی ہدایت پر بلوچستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تعلیمی اداروں میں ویکسین کا عمل جاری ہے، واپڈہ اسپتال کی ٹیم نے گورنمنٹ بوائے ہائی اسکول موتی رام روڈ  اور گورنمنٹ ہائی اسکول پرنس روڈ میں طلباءکو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی۔

 واپڈہ اسپتال ائیر پورٹ روڑ کوئٹہ کے کوآرڈینیٹر تجمل الحسین کے مطابق صوبائی داالحکومت کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں ویکسین کا عمل جاری ہے، واپڈہ ہسپتال کی مشترکہ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کوئٹہ شہر کے مختلف سکولوں میں طلباءو طالبات کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگا رہی ہیں اور اب تک پچیس ہزارسے زائد افراد کو واپڈااسپتال اور اسکی MVTs ویکسین لگا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ویکسین کے لئے اقدامات کو مزید موثر بنایا جارہا ہے اور مستقبل کے معماروں کو اس موذی مرض سے بچانے کے لیے ویکسین کا دائرہ کار بڑھایا جاررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین ہر حوالے سے محفوظ اور کورونا وائرس سے  بچاؤ کا بہتر راستہ ہے ۔