بورے والا؛اسسٹنٹ کمشنر کی چینی اور گھی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی،تین بڑے گودام سیل

38

 

 

بورے والا،15 اکتوبر(اے پی پی):پنجاب حکومت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد یوسف چھینہ نے سپیشل برانچ کی رپورٹ پر چینی اور گھی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے والکٹ فیکٹری میں گودام پر چھاپہ مارا تو گودام میں 4ہزار تھیلے چینی اور 32 ہزار کلو سے زائد گھی سٹاک کیا ہوا تھا۔ والکٹ فیکٹری میں ہی چینی کے ڈیلر ملک سرفراز کے گودام پر چھاپہ مارا تو 150 تھیلے چینی موجود تھی اسی طرح ملک محمد رفیق نذد ریلوے اسٹیشن کے گودام سے 50 بیگ چینی برآمد ہونے پر تمام گودام سیل کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد یوسف چھینہ کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے مارکیٹ میں حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد چینی اور گھی کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی