ملتان، 15 اکتوبر (اے پی پی): سالانہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ٹورنامنٹ انٹر تحصیل لیول کا فائنل گورنمنٹ مسلم ہائی سکول نے جیت لیا۔ فائنل مقابلہ گورنمنٹ ہائی سکول تلکوٹ شجاع آباد بمقابلہ گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کے درمیان ہوا جو گورنمنٹ مسلم ہائی سکول نے دو مقابلہ میں صفر سے جیت لیا۔
قبل ازیں بیڈمنٹن کے دو سیمی فائنل گورنمنٹ مسلم ہائی سکول میں کھیلے گئے۔ پہلا سیمی فائنل گورنمنٹ ہائی سکول تلکوٹ اور گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی اسکول کے درمیان کھیلا گیا جو کہ گورنمنٹ ہائی سکول تلکوٹ نے 1 کے مقابلےمیں 2 سیٹ سے جیت لیا تھا۔
دوسرا سیمی فائنل گورنمنٹ مسلم ہائی سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول وینس کے مابین کھیلا گیا جو کہ گورنمنٹ مسلم ہائی سکول نے 0 کے مقابلے میں2 سے جیت لیا تھا۔











