بہاولنگر؛ فورٹ عباس روڈ پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

17

بہاولنگر،16اکتوبر(اے پی پی ): فورٹ عباس روڈ پر چک نمبر 169/7 کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے،  جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت محمد افتخار اور رافع  کے ناموں سے ہوئی ہے  ، دونوں کا تعلق ایک  گاؤں  169/7R کی اضافی بستی سے ہے۔ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے ،  پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی  ہے ۔