خیرپور؛ پولیس کی بڑی اور اہم کاروائی، سوشل ورکر کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مرکزی ملزم دو ساتھی ملزمان سمیت گرفتار

22

خیرپور،16اکتوبر (ا ے پی پی ): خیرپور پولیس کی بڑی اور اہم کارروائی، سوشل ورکر روشن محبوب راجپر کے اندھے قتل  کا معمہ حل ہوگیا، مرکزی ملزم عاقل محبوب راجپر دو ساتھی ملزمان سمیت گرفتارکرلیا گیا۔

 تفصیل کے مطابق 05/06-10-2021کو رات کو تھانہ رانیپور کی حدود میں سوشل ورکر روشن محبوب راجپر کا قتل ہوا تھا، جس کا مقدمہ درج ہوا تھا،  وزیر اعلی سندھ اور آئی جی پی سندھ نے اس کا نوٹس  لیا اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیئے ۔

پولیس نے دن رات محنت کرکہ 10 سے زائد مشکوک افراد گرفتار کرلیا اور تفتیش شروع کردی، دوران تفتیش   معلوم ہوا کہ مقدمے کا مدعی عاقل محبوب راجپر قتل کا مرکزی ملزم ہے، پولیس نے ملزم عاقل محبوب راجپر کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش اپنی ماں سوشل ورکر روشن محبوب کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔گرفتارملزم نے مزید بتایا کہ اس نے اپنی ماں (روشن محبوب راجپر) کو ذاتی اختلافات کے باعث اپنے رشتہ داروں اور گرفتار ملزمان محمد عرس راجپر، شان راجپر کے ساتھ ملکر قتل کیا تھا۔