تورغر؛ جدباء ہائی سکول میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد

32

تورغر،16اکتوبر (اے پی پی ):ضلع تورغر جدباء ہائی سکول میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر تورغر محمد فواد، ایڈیشنل اے سی فضل الرحمان،  اے ڈی ای او ایجوکیشن محمد آصف اور ٹیچرز نے شرکت کی ۔پروگرام میں سکولوں کے بچوں نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقاریر  اورنعت خوانی کی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تورغر محمد فواد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 12 ربیع الاول کے حوالے سے اتنا کہونگا کہ ہمارے پیارے آقا ء دوجہانوں کے سردار محمد صلی اللہ علیہ واسلم محسن انسانیت اوررحمت اللعالمین ﷺتھے،ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام میں سب سے اعلیٰ وافضل تھے،آج تک آپ سے بہتر اور صاحب کردار کوئی پیدا نہیں ہوا۔انہوں نے  کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے دین اور امت کیلئے بہت سے قربانیاں دیں ہیں ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لئےمشعل راہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر تورغر محمد فواد نے سکول کے بچوں کو کہاکہ  آپ  کے درمیان میں اسلئے بیٹھا ہوں کہ میں  بھی چھوٹا تھا، میں نے بھی گورنمنٹ  سکولوں میں مختلف پرگراموں میں حصہ لیا تھا مگر اب وقت کچھ اور ہے  میری خواہش ہے کہ میں تورغر کے مختلف ہائی سکولوں کا دورہ کروں،  بچوں کو کچھ لیکچر دوں مگر کرونا وباء کی وجہ سے اب تک نہیں ہوسکا لہذا  کوشش ہے کہ میں  بچوں کو کسی بھی موضوع پر لیکچر دوں۔

 انہوں نے کہاکہ ڈی سی بننا یاکوئی بڑا عہدہ پر رہنا، زیادہ پیسہ کمانا زندگی کا اصل مقصد نہیں،  سب سے زیادہ خوبصورت زندگی،  اچھا انسان بننا،  علم حاصل کرو ایک اچھا انسان بنو یہی اصل زندگی ہے۔

 آخر میں انہوں  نے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء کو کیش انعامات دئیے۔