جلال پورپیروالا، 14 اکتوبر(اے پی پی ):محکمہ لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب کے زیر اہتمام ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس جلال پور میں عشرہِ شانِ رحمتہ اللعالمینﷺ کے سلسلے میں میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی آفیسر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈاکٹر افضل چوہدری کو مدعو کیا گیا، میلاد میں محکمہ لائیو سٹاک کے ملازمین کے ساتھ ساتھ شہریوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈاکٹر افضل چوہدری نے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں اور آپ ﷺ سے محبت دینِ حق کی شرطِ اول ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک جلال پور ڈاکٹر جمشید اختر نے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کا راز یہ ہے کہ ہم سیرت مصطفٰی ﷺ کو اپنی زندگیوں میں رائج کریں، آپ ﷺ کی تعلیمات آفاقی ہیں اور پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں ۔











