اسلام آباد، 15 اکتوبر (اے پی پی ): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے جمعہ کو یہاں پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت کاشتکاروں کے لیے مخصوص “کسان پورٹل”کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دورہ حکومت میں کسانوں کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے،حکومت کاشتکاروں کو سہولیات پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔











