وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے میرپورخاص سے کھوکرا پار عمرکوٹ چلنے والے ماروی پسنجر اپ ڈاؤن ٹرین کا افتتاح کردیا

35

میرپورخاص،15 اکتوبر  ( اے پی پی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے  کورونا کی وجہ سے بند ٹرینیں  میرپورخاص سے کھوکرا پار عمرکوٹ چلنے والے ماروی پسنجر اپ ڈاؤن ٹرین کا میرپورخاص ریلوے اسٹیشن پر افتتاح کردیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے ماروی پسنجر.ٹرین کی افتتاحی تقریب سےخطاب  کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی جانب سے ملک کو دیوالیہ بنادیا گیا تھا، وزیر اعظم عمران خان اور انکی ٹیم  نے ملک کی معیشت کو استحکام دیا ہے اور بند ٹرینں شروع ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی حالت قابل رحم ہے ۔

 ارباب غلام رحیم نے کہا کہ ماروی پسنجر ٹرین سے میرپورخاص  سے عمرکوٹ اور کھوکھروپار کی عوام کو بڑی سستی سفری  سہولت ملے گی اور اسی طرح سے سمن ایکسپریس ٹرین میرپورخاص سے حیدرآباد کے درمیاں چلنے سے مسافروں کو معیاری محفوظ سستے  سفر  کی سہولت میسر ہوگی۔