رینالہ خورد، 15 اکتوبر (اے پی پی ): محکمہ لیسکو فورتھ سرکل واپڈا حجرہ شاہ مقیم میں بڑی کارروائی ، بجلی چوری کروانے کے جرم میں پانچ میٹر ریڈرز کو معطل کردیا گیا ہے۔ ایس ای اوکاڑہ حماد اللہ نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے عرصہ تقریباً پانچ سال سے بجلی چوری میں ملوث مختار ، ساجد اور حافظ شکیل سمیت 5 میٹر ریڈرز کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔
ترجمان لیسکو واپڈا دفتر حجرہ شاہ مقیم نے بتایا کہ محکمہ لیسکو واپڈا میں کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جبکہ محکمہ کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، بجلی چوری کروانے والے ملازمین کے لیے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔











