لاہور15 اکتوبر (اے پی پی )معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات و خصوصی اقدامات حسان خاور نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے اخراجات پر اپوزیشن بات کرتی ہے اور یہ چاہتے ہیں اس دھواں میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ چھپ جائےمیں تو اعداد وشمار دیکھ کر حیران ہوں کہ اب ان کا نیا اسکینڈل سامنے آرہاہے۔سوال کیا جات ہے کہ وزیراعلی کے کتنے کیمپ آفس ہیں جواب ہے کہ ان کی ایک ہی سات کلب پر رہائش ہے اور وہی کیمپ آفس ہے۔شہباز شریف نے سات آٹھ کلب کے علاوہ پانچ رہائشوں کو کیمپ آفس بنا رکھا تھا ۔شہباز شریف دو گیسٹ ہاوس بنانے کے چکروں میں تھے۔اس سال وزیراعلی سیکرٹریٹ کا خرچ ساڑھے چھ کروڑ روپے کے قریب آیا ہے۔مہنگائی کے باوجود خرچ کو کم کیا گیا ہ۔نان سیلری اخراجات وزیراعلی ہاوس 2017-18 میں شہباز شریف نے 23 کروڑ نوے لاکھ خرچ کیا۔عثمان بزدار نے 2020-21 میں چودہ کروڑ خرچ کیا۔











