دو ہزار اٹھارہ سے ابھی تک وزیراعلی ہاوس کے لیے ایک بھی گاڑی نہیں خریدی گئی گزشتہ دور میں119 گاڑیاں خریدی گئیں :معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب

43

لاہور15 اکتوبر (اے پی پی )معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات و خصوصی اقدامات حسان خاور نے کہا ہے کہ 2018 سے ابھی تک وزیراعلی ہاوس کے لیے ایک بھی گاڑی نہیں خریدی گئی گزشتہ دور میں119 گاڑیاں خریدی گئیں۔نئی گاڑیوں کی خریداری کے باوجود چار کروڑ روپے رپئیرنگ کا بل تھا ہمارے دور میں ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت تین لاکھ بہتر ہزار لیٹر جبکہ ہم نے دو لاکھ اٹھائیس ہزار لیٹر پیٹرول استعمال کیاہم لوگ جو ٹھیکے کررہے ہیں وہ گزشتہ حکومتوں سے آدھی قیمت پر ہو رہے ہیں۔ہمارے پاس ایک بھی بلٹ پروف گاڑی نہیں ہے اس کے حوالے سے حکومت سوچ رہی ہے کہ ایک عالمی معیار کے مطابق گاڑی ہمارے پاس ہونی چاہیے۔