ملتان، 13اکتوبر (اے پی پی ):سکول اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ 2021 جنوبی پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ(ڈویژن لیول) بوائز کے میچز گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول نیو ملتان کے گراؤنڈ پر کھیلے گئے ۔میچ میں گورنمنٹ ماڈل ہائر سکینڈری سکول وہاڑی نے گورنمنٹ ہائی سکول تلکوٹ شجاع آباد کو کو2-1گول سے شکست دےدی۔ دوسرے ہاکی میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول میلسی وہاڑی نے گورنمنٹ ہائی سکول مخدوم رشید کو 2-9گول سے شکست دےدی۔











